پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند

162

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس کے اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روز مجموعی طورپر462.30ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 15.87 ارب روپے تھی۔مارکیٹ میں 378 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

کے الیکٹران لمیٹڈ کے 40931358 حصص، دیوان سیمنٹ لمیٹڈ،38491341، سائمیٹری گروپ لمیٹڈ 32,50970 اوردیوان فاروق لمیٹڈ کے 29415163 حصص کالین دین ہوا۔سائمیٹری گروپ، دیوان شوگرملز، اوردیوان فاروق سپننگ ملز ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔کے ایس ای 30انڈکس 49.05 پوائنٹس اضافہ کے بعد24142.72پوائنٹس پربندہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.51 ارب روپے کے سودے طے پائے۔