پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 601پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا،100 انڈیکس 1969 سے زائد پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 601 کی سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی آٹوموبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیداوار اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں رہی۔ حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا،100 انڈیکس 1969 سے زائد پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 601 کی سطح پر پہنچ گیا۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی آٹوموبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیداوار اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں رہی۔ حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایچ بی اور این بی پی کے شیئرز مثبت زون میں دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔