اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروبارمیں تیزی کارحجان جاری رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے 1لاکھ 58ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا۔جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمارکیٹ میں تیزی رہی، کے ایس ای 100انڈیکس 583.11پوائنٹس کے اضافہ کے بعد158536.57پوائنٹس تک پہنچ گیا جوایک نیاریکارڈہے،مجموعی طورپر1209244866حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 34.26ارب روپے تھی،کے ایس ای 30انڈیکس 204.26پوائنٹس کے اضافہ کے بعد48403.19پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، ایس ای 100انڈیکس نے 1لاکھ 58ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حد عبورکرلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروبارمیں تیزی کارحجان جاری رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے 1لاکھ 58ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا۔جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمارکیٹ میں تیزی رہی، کے ایس ای 100انڈیکس 583.11پوائنٹس کے اضافہ کے بعد158536.57پوائنٹس تک پہنچ گیا جوایک نیاریکارڈہے،مجموعی طورپر1209244866حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 34.26ارب روپے تھی،کے ایس ای 30انڈیکس 204.26پوائنٹس کے اضافہ کے بعد48403.19پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1569.24پوائنٹس کے اضافہ کے بعد234263.40پوائنٹس تک پہنچ گیا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 9.29ارب روپے کے سودے طے پائے۔سینرجیکوپاکستان لیمیٹڈ،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اوربینک آف پنجاب سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔








