وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی قومی ٹیم کو مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی فٹ بال ٹیم کو مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ2026 جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی فٹ بال ٹیم کو مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ2026 جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فائنل میں افغانستان کے خلاف ہماری ٹیم نے سخت جدوجہد کی اور اسی لگن اور جذبے کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ قوم اس شاندار کامیابی پر بہت خوش ہے اور مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہماری ٹیم اس سے بھی بڑی کامیابیوں سے ہمکنار ہو گی۔