ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ کا قومی اسمبلی میں جواب

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،گزشتہ دو پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص نہ کرنے اور رمشا کالونی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہورہی ہے،ملپور میں سفاری پارک بنایا جارہا ہے

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹینتھ ایونیو منصوبے کا 47 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،گزشتہ دو پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص نہ کرنے اور رمشا کالونی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہورہی ہے،ملپور میں سفاری پارک بنایا جارہا ہے۔جمعرات کو عالیہ کامران اور دیگر کے سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد لوئی بھیر سفاری منصوبہ،10 ویں ایونیو منصوبہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منسوخی اور عملدرآمد میں بلاجواز تاخیر طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ یہ منصوبہ 10 ایونیو کے لئے 12 ارب روپے کا منصوبہ اور دو پورشن تھے۔پہلے پورشن پر 47 فیصد کام ہوا ہے۔گزشتہ دو پی ایس ڈی پیز میں فنڈز نہیں ملے۔اس پر رمشا کالونی کی انکروچمنٹ بھی ہے۔انسانی حقوق کے نام پر اس پر آوازیں اٹھائی جاتی ہیں۔یہ ایک کلومیٹر پر محیط کالونی ہے جو قانونی بھی نہیں ہے۔لوئی بھیر پنجاب کا منصوبہ ہے، وہی بنا رہے ہیں۔ہم نے ملپور سفاری پارک کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات لی گئی ہیں یہ سفاری پارک ملپور میں بنے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے منصوبے وقت سے پہلے مکمل کئے ہیں۔طلال چوہدری نے بتایا کہ پارک انکلیو پر مارگلہ ایونیو فلائی اوور کا منصوبہ جوائنٹ وینچر ہے،سی ڈی اے کے فنڈز نہیں یہ مشترکہ کاوش ہے۔پورا ری ماڈل کرکے بنایا جارہا ہے۔انڈر پاس جولائی میں اور باقی حصہ اگست میں مکمل ہوگا۔اس میں متبادل راستے بھی دیئے جارہے ہیں۔اس سے زون فور میں 30 منٹ کا سفر کم ہوگا۔