پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار706 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 21 کروڑ 29 لاکھ 42 ہزار350 حصص کاکاروبارہوا جن کی مجموعی مالیت 9.97 ارب روپے رہی۔اس دوران کل 374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہواجن …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار706 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 21 کروڑ 29 لاکھ 42 ہزار350 حصص کاکاروبارہوا جن کی مجموعی مالیت 9.97 ارب روپے رہی۔اس دوران کل 374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہواجن میں سے 292 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 66 میں کمی اور16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔جن کمپنیوں کے زیادہ حصص کی خرید وفروخت ہوئی ان میں یونٹی، پی اے ای ایل اورٹی آر جی شامل ہیں۔

مزید خبریں