پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روزکی مندی کے بعد کاروبارمیں تیزی، 100 انڈیکس میں 1291.14 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روزکی مندی کے بعد بدھ کو کاروبارمیں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1291.14 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 162226.67 پوائنٹس پر بندہوا۔کاروبارکے دوران 483 کمپنیوں کے 1029.78 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 45.17 ارب روپے تھی،193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،244 کی قیمتوں میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روزکی مندی کے بعد بدھ کو کاروبارمیں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1291.14 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 162226.67 پوائنٹس پر بندہوا۔کاروبارکے دوران 483 کمپنیوں کے 1029.78 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 45.17 ارب روپے تھی،193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،244 کی قیمتوں میں کمی اور 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 547.56 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 49228.54 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1247.87 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 230765.90 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 12.35 ارب روپے کے سودے طے پائے، گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 160116443 حصص،بینک مکراماہ 111697141 حصص اور بی کو سٹیل لمیٹڈ کے 78672757 حصص کا لین دین ہوا۔ بی ایف مضاربہ،فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرنگ مضاربہ اور میک پیک فلمز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

مزید خبریں