پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ، کے ایس ای 100 انڈکس 264.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33,728.18 پوائنٹس پربند

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 264.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33,728.18 پوائنٹس پربندرہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 20 کروڑ، 89 لاکھ، 73 ہزار، 580 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 7.198 ارب روپے تھی۔مارکیٹ میں کل 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،158 کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ، …

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 264.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33,728.18 پوائنٹس پربندرہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 20 کروڑ، 89 لاکھ، 73 ہزار، 580 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 7.198 ارب روپے تھی۔مارکیٹ میں کل 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،158 کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ، 163 میں کمی اور29 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔حیسکول پیٹرولئیم، یونٹی فوڈز اورٹٰی آر جی پاک لیمیٹڈ کے سب سے زیادہ حصص کالین دین ہوا ،حیسکول پیٹرولیم کے دو کروڑ، 38 لاکھ،تین ہزار، یونٹی فوڈز کے دوکروڑ، 4 لاکھ ، 67ہزار،500 اورٹی آر جی پاک لیمیٹڈ کے ایک کروڑ، 44 لاکھ، 79 ہزار، 500 حصص کالین دین ہوا۔یونی لیورفوڈز کے حصص میں سب سے زیادہ 318 روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 85.98 روپے کا اضافہ ہوا، رفحان میز کے حصص کی قیمت میں 49 روپے اورانڈس شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت میں 16.49 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔