پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی،100 انڈیکس میں 1,360 پوائنٹ گرکر 162,564.30 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,360.01 پوائنٹ گرکر 162,564.30 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,360.01 پوائنٹ گرکر 162,564.30 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران 110.19 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 4.70 ارب روپے رہی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران میک پیک فلم لمیٹڈ کے 14.85 ملین حصص، جے ایس مومنٹم فیکٹر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے 10.78 ملین حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے 7.56 ملین حصص کا لین دین ہوا۔