پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,467.53 پوائنٹ اضافے کے بعد 177,761.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ابتدائی سیشن کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 337 کی قیمتوں میں اضافہ، 137 میں کمی اور 93 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 247.39 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 8.11 ارب روپے رہی، فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 1.68 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 56.33 ملین، سینرجی کیپیٹل لمیٹڈ کے 13.74 ملین اور ٹرسٹ سکیورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ کے 13.11 ملین حصص کا لین دین ہوا۔قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے ہرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، امکو انڈسٹریز لمیٹڈ اور یونیکیپ مضاربہ سرفہرست کمپنیوں میں شامل رہیں۔

مزید خبریں