پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 2405.93 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169173.37 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2405.93 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169173.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2405.93 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169173.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،165 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،286کی قیمتوں میں کمی اور 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،1321.50ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 30.84 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 886.76 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51218.37 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3809.08 پوائنٹس کی کمی کے بعد 242294.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 17.81 ارب روپے کے سودے ہوئے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.4 فیصدکی کمی کے بعد 67.1 ڈالر ہوگیا۔ گزشتہ روز فرسٹ نیشنل ایکویٹیز کے 286823348 حصص،حیسکول کے 77776966 حصص اور کوہ نور سپننگ ملز کے 69436828 حصص کا لین دین ہوا، زفرسٹ نیشنل ایکویٹیز، یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ اور ٹی پی ایل لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔سکیورٹیز ادارہ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آبائے ہرمز کے گرد کشیدگی سے عالمی سطح پر سرمایہ کا روں کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے اور اس صورتحال نے مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی کو بڑھا دیا ہے، دوسری جانب پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں، اس وقت سرمایہ کا ر محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور سٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دبائو بڑھا ہے۔