پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کارحجان، 100 انڈیکس میں 908.60 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کومندی کارحجان رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس 908.60 پوائنٹس کی کمی کے بعد74666.67 پوائنٹس ہوگیا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر451 کمپینوں کے حصص کالین دین ہوا، 99کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 279 کی قیمتوں میں کمی اور73 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر414.47ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 18.31 ارب روپے …

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کومندی کارحجان رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس 908.60 پوائنٹس کی کمی کے بعد74666.67 پوائنٹس ہوگیا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر451 کمپینوں کے حصص کالین دین ہوا، 99کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 279 کی قیمتوں میں کمی اور73 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر414.47ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 18.31 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 292.88پوائنٹس کی کمی کے بعد 23918.72 پوائنٹس تک گرگیا، جیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.26 ارب روپے کے سودے ہوئے۔گزشتہ روز فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے 3661,571 حصص، کے الیکٹرک 35198695 حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 21707630 حصص کالین دین ہوا۔امٹیکس لمیٹڈ، خالدسراج ٹیکسٹائل ملز اوردیوان مشتاق ٹیکسٹائل ملز ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔