پاکستان سٹوڈنٹس ٹیم جامعہ الازہر کی سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں انڈین سٹوڈنٹس ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی، قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ کی ٹیم کو مبارکباد

158
Annual cricket tournament
Annual cricket tournament

قاہرہ۔3فروری (اے پی پی):پاکستان سٹوڈنٹس کرکٹ ٹیم جامعہ الازہر نے پاکستانی سفارتخانہ، مصر کی سرپرستی میں منعقدہ سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں انڈین سٹوڈنٹس ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ، قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانہ نے ٹیم کو اس فتح پر مبارکباد دی ہے۔

سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ مصر کی سرپرستی میں پاکستان سٹوڈنٹس یونین ، مصر کے زیر اہتمام اسلامک مشن سٹی سٹیڈیم قاہرہ میں منعقدہ اس سنسنی خیز ٹورنامنٹ میں آٹھ نمایاں ٹیموں نے حصہ لیا۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران دلچسپ میچز، عمدہ ٹیلنٹ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس سے مداح خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔