پاکستان سٹیزن پورٹل دور حاضر میں گڈگورننس کے تقاضوں کے عین مطابقت رکھتا ہے ،معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید زوالفقار بخاری نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے اپنا بیان وزیر اعظم کی ٹویٹ پر ردعمل میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل دور حاضر میں گڈگورننس کے تقاضوں کے عین مطابقت رکھتا ہے اور یہ انتہائی پر اثر ٹول ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل اور …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید زوالفقار بخاری نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے اپنا بیان وزیر اعظم کی ٹویٹ پر ردعمل میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل دور حاضر میں گڈگورننس کے تقاضوں کے عین مطابقت رکھتا ہے اور یہ انتہائی پر اثر ٹول ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کو کامیابی پرمبارکباد بھی دی۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں آج تک 30 لاکھ افراد شریک ہو چکے ہیں۔ 26 لاکھ افراد کی شکایات میں 24 لاکھ شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے۔ دیگر 5 لاکھ 91ہزار افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔