پاکستان سٹیزن پورٹل پر دس لاکھ سے زائد شہریوںکا اندراج عوام کے اعتماد اور موثر ترین ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے آغاز سے لے کر آج تک دس لاکھ سے زائد شہریوں نے اس پراپنا اندراج کروایا ہے جو اس پر عوام کے اعتماد اور موثر ترین ہونے کا ٹھوس اور واضح ثبوت ہے، وزیراعظم نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس نظام کی بدولت اب سرکاری دفتر تک پہنچنے …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے آغاز سے لے کر آج تک دس لاکھ سے زائد شہریوں نے اس پراپنا اندراج کروایا ہے جو اس پر عوام کے اعتماد اور موثر ترین ہونے کا ٹھوس اور واضح ثبوت ہے، وزیراعظم نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس نظام کی بدولت اب سرکاری دفتر تک پہنچنے کے لئے کسی سیاسی یا بیورو کریٹک حوالے کی ضرورت نہیں ہے ، جہاں تک مسائل کے حل کا تعلق ہے اس پورٹل پررجسٹرڈ ہونے والی آٹھ لاکھ شکایات میں سے اب تک 6 لاکھ 80 ہزار شکایات حل کر دی گئی ہیں، یہ شہریوں کی حقیقی معنوں میں بااختیاری ہے اور یہ ہے نیا پاکستان۔

Leave a Reply