کراچی۔14نومبر (اے پی پی):کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیوکے پہلے کوالیفائر میچ میںکراچی کنگز کے شرجیل اور روتھر فورڈ سپر اوور میں بیٹنگ کے لئے آئے اور شرجیل کے آئوٹ ہونے کے بعد ایلکس …
پاکستان سپر لیگ فائیو،کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

مزید خبریں
کراچی۔14نومبر (اے پی پی):کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیوکے پہلے کوالیفائر میچ میںکراچی کنگز کے شرجیل اور روتھر فورڈ سپر اوور میں بیٹنگ کے لئے آئے اور شرجیل کے آئوٹ ہونے کے بعد ایلکس ہیلز نے بیٹنگ کی۔ شرجیل نے صرف ایک رن بنایا جبکہ روتھر فورڈ نے 12 رنز بنائے۔ روتھر فورڈ نے اپنی اننگ میں چھکا لگایا جس کی وجہ سے اسکور 13 رنز تک پہنچا ۔متان سلطانز کی جانب سے سپر اوور سہیل تنویر نے کیا۔ ملتان سلطان کو جیتنے کے لئے 14 رنز کا ہدف ملا جس کو حاصل کرنے کے لئے ملتاان سلطانز کی جانب سے رائیلی روسو اور روی بوپارہ بیٹنگ کے لئے آئے لیکن محمد عامر کی نپی تلی بالنگ کے سامنے وہ صرف 9 رنز بناسکے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے جس کی وجہ سے میچ سپر اوور تک پہنچا۔ کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے بند اسٹیڈیم کے کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ملتان سلطان کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بیٹسمین روی بوپارہ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 40رنز بنائے اور وہ وقاص کی گیند پر ڈیپ مڈوکٹ پر فیلڈنگ کرنے والے ادفتخار احمد کے ہاتھو کیچ آئوٹ ہوئے۔ذیشان اشرف نے 19 بالز کا سامنا کرتے ہوئے3 چوکوں کی مدد دے 21 رنز بنائے اورعماد وسیم کی بال پر لانگ آن پر کھڑے فیلڈر ایلکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔خوشدل شاہ نے 21 بالز کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بنائے انہیں ارشد اقبال نے اپنی بال پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے روتھر فورڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا۔ شاہد آفریدی ایک چھکے کی مدد سے 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 رنز بناکر ارشد اقبال کی بال ڈیپ اسکوائر لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے ایلکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ سہیل مقصود 25 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔کراچی کنگز کیاارشد اقبال اپنے مقررہ 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ وقاص مقصود نے 26 رنز دیکر 2 بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا۔عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جواب میں کراچی کنگز نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے انتہائی خوبصورت اور پراعتماد اننگ کھیلی اور53 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے سہیل تنویر کی گیند پر وکٹ کیپر ذیشان اشرف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ایلکس ہیلز نے 19 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے اور رن بنانے کی کوشش میں نان اسٹریئکر اینڈ پر خوشدل شاہ کی تھرو پر رن آئوٹ ہوئے۔افتخار احمد نے 12 بالز کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے اور وہ شاہد آفریدی کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کے کیچ آئوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے 25 رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم نے کی جبکہ دیگر کرکٹرز میں بابر اعظم ،شرجیل خان ، ایلکس ہیلز(انگلینڈ)، وائن پارنیل (جنوبی افریقہ)، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز)، محمد عامر ، وقاص مقصود،روتھر فورڈ(ویسٹ انڈیز)،افتخار احمد ، محمد رضوان اور ارشد اقبال شامل تھے ۔ اسی طرح ملتان سلانز کی قیادت شان مسعودنے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف،ایڈم لیتھ (انگلینڈ)،رائیلی روسو(جنوبی افریقہ)، روی بوپارہ (انگلینڈ)،خوشدل شاہ ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر، محمد الیاس،عمران طاہر (جنوبی افریقہ) اور محمد عرفان شامل ہیں۔ میچ شروع ہونے سے پہلیڈین جونز کی یاد میں دونوں ٹیموں اور آفیشلز نے خاموشی اخیتار کی۔








