کراچی۔15نومبر(اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ایلیمنٹر ٹو میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میںملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں182 بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کے تمیم اقبال …
پاکستان سپر لیگ فائیو، ایلیمنٹر ٹو، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دے دیا

مزید خبریں
کراچی۔15نومبر(اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ایلیمنٹر ٹو میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میںملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں182 بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کے تمیم اقبال اور فخرزمان نے اننگ کا آغاز کیالیکن جب مجموعی اسکور 46 رنز پر پہنچا تو تمیم اقبال ٹاپ ایج لگنے کے باعث خوشدل شاہ کے ہاتھوں کے کیچ آئوٹ ہوگئے، انہوں نے 20 بالز پر 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔جس کے بعد کپتان سہیل اختر بیٹنگ کے لئے آئے اور وہ انفرادی اسکور 5 رنز بناکر محمد الیاس کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر رائیلی روسوکے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ایلیمنٹر ون میں شاندار 74 رنز بنائے والے محمد حفیظ 21 بالز پر 2 چوکوں کی مدد سے 19 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر لانگ آف پر ایڈم لیتھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ان کے آئوٹ ہونے کے فوری بعد فخرزمان ایک اچھی اننگ کھیلنے کر 36 بالز پر 2 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر ایڈم لیتھ کی گیند پر ایج لگنے سے بیک ورڈ پوائنٹ پر کیچ ہوگئے، ان کا کیچ سہیل تنویر نے لیا۔ بین ڈنک امیدوں کے برعکس صرف 3 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ سمت پٹیل نے اچھی اننگ کھیلی اور20 بالز کا سامنا کرتے ہوئے4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ویزے نے شاندار اننگ کا مظاہرہ کیا اور 21 بالز پر 3 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 2 بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ ایڈم لیتھ،سہیل تنویر، محمدالیاس اور جنید خان نے باالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سہیل تنویر اور جنید خان نے اپنے اپنے مقررہ 4 اوورز میں52 اور 42 رنز دئیے۔لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کررہے ہیں جبکہ دیگر پلیئرز میں فخرزمان، تمیم اقبال (بنگلہ دیش)، محمد حفیظ، بین ڈنک ( آسٹریلیا)، عابد علی، ڈین ویلاز (جنوبی افریقہ)، سمت پٹیل (انگلینڈ)، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقہ)، سلمان ارشاداور، محمد فیضان شامل ہیں۔ملتان سلابز کی قیادت شان مسعودکر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف،ایڈم لیتھ (انگلینڈ)،رائیلی روسو(جنوبی افریقہ)، روی بوپارہ (انگلینڈ)،خوشدل شاہ ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر، محمد الیاس،عمران طاہر (جنوبی افریقہ) اور جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔ قلندرز کی ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ر محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔ امپائرنگ کے فرائض مائیکل گوف اور علیم ڈار سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر شوذیب رضا ہیں۔








