کراچی۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی پوائنٹس ٹیبل کی دوٹاپ ٹیمیں، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تعطل کا شکار ایونٹ کے بقیہ میچوں کا انعقاد 8 ماہ بعد ہورہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر …
پاکستان سپر لیگ فائیو، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
کراچی۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی پوائنٹس ٹیبل کی دوٹاپ ٹیمیں، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تعطل کا شکار ایونٹ کے بقیہ میچوں کا انعقاد 8 ماہ بعد ہورہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وبائی بیماری کی وجہ سے بند اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں جبکہ دیگر کرکٹرز میں بابر اعظم ،شرجیل خان ، ایلکس ہیلز(انگلینڈ)، وائن پارنیل (جنوبی افریقہ)، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز)، محمد عامر ، وقاص مقصود،روتھر فورڈ(ویسٹ انڈیز)،افتخار احمد ، محمد رضوان اور ارشد اقبال شامل ہیں ۔ اسی طرح ملتان سلابز کی قیادت شان مسعودکر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف،ایڈم لیتھ (انگلینڈ)،رائیلی روسو(جنوبی افریقہ)، روی بوپارہ (انگلینڈ)،خوشدل شاہ ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر، محمد الیاس،عمران طاہر (جنوبی افریقہ) اور محمد عرفان شامل ہیں۔ڈین جونز کی یاد میں دونوں ٹیموں اور آفیشلز نے خاموشی اخیتار کی۔








