پاکستان سپر لیگ نئی دہائی میں نئے سفر کے لئے تیارہے، ترجمان

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )نے ایک دہائی مکمل کر لی۔ ترجمان پی ایس ایل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نئی دہائی میں نئے سفر کے لئے تیارہے، انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے۔ عالمی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں جوپاکستان سپر لیگ کی انٹرنیشنل مقبولیت …

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )نے ایک دہائی مکمل کر لی۔ ترجمان پی ایس ایل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نئی دہائی میں نئے سفر کے لئے تیارہے، انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے۔ عالمی کرکٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں جوپاکستان سپر لیگ کی انٹرنیشنل مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے مشکلات کے باوجود شائقین کا دل جیتا۔11ویں ایڈیشن میں2 نئی ٹیمیں شامل ہوں گی جن کی نیلامی8 جنوری2026 کو اسلام آباد میں ہوگی۔ لندن اور نیو یارک میں کامیاب روڈ شوز سے عالمی سرمایہ کار بھی لیگ کی طرف متوجہ ہوئے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل نئی دہائی میں بھی اعلی معیار کی کرکٹ فراہم کرے گی