اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی (کل) بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گی۔ پی ایس ایل کی تاریخ کے اس اہم مرحلے کے تحت نئی ٹیموں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہو گی جس کا آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر ہو گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس …
پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی (کل) اسلام آباد میں ہو گی
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی (کل) بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گی۔ پی ایس ایل کی تاریخ کے اس اہم مرحلے کے تحت نئی ٹیموں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں ہو گی جس کا آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر ہو گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس نیلامی کو شائقین کرکٹ براہ راست پی سی بی اور پی ایس ایل کے یوٹیوب چینلز کے علاوہ مختلف نجی ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کریں گے۔ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 10 بڑی کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
نیلامی میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز اور انوریکس سولر نئی فرنچائزز کے لیے بولی لگائیں گے جبکہ جاز، آئی ٹو سی (i2c)، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز بھی اس عمل میں شریک ہوں گے۔ پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی جائے گی جس سے لیگ کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہو گا جبکہ فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ کو نئی فرنچائزز کے ممکنہ شہروں کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔
نیلامی کے اختتام پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی خصوصی پرفارمنس بھی ہو گی جبکہ پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ پی ایس ایل نیلامی ایونٹ کا آفیشل ہیش ٹیگ #NewEra قرار دیا گیا ہے۔









