کراچی۔ 27 فروری (اے پی پی):قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرلیا۔ ترجمان سپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، سندھ پولیس کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ …
پاکستان سپر لیگ9 کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب

مزید خبریں
کراچی۔ 27 فروری (اے پی پی):قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرلیا۔ ترجمان سپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، سندھ پولیس کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیاہے۔سیکورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور ایس ایس یو کے 1000 کمانڈوز، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، ریپڈ ریسپانس فورس (آر آر ایف) ڈسٹرکٹ پولیس، سندھ رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ سٹیڈیم، پریکٹس گرائونڈ، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام د یں گے جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کئے جائیں گے۔
ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈاینڈکنٹرول بس سٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے سٹیڈیم پرتعینات ہوگی۔جدید تربیت یافتہ اور اسلحہ سے لیس کمانڈوز اور لیڈی کمانڈوز پرمشتمل سپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (ایس ڈبلیواےٹی) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سڑکیں /شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔نیشنل سٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔
تماشائیوں کو مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے لیے ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یو کمانڈوز پارکنگ پوائنٹس سے لے کر انکلوژر تک موجود ہوں گے۔کرکٹ پاکستان بھر میں (ٹی سی ایس)کے نامزد کردہ ایکسپریس سینٹر سے یا https://pcb.tcs.com.pk/ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ شائقین کوشناخت ثابت کرنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ رکھنا ہے۔
لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے سٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں۔ میچ سے تین گھنٹے قبل داخلی دروازے کھول دئیے جائیں گے۔ کوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، کوئی بھی تیز دھار مواد جیسے چاقو اور دھات یالکڑی سٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔کسی بھی بینر/پوسٹر/پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں کی سختی سے ممانعت ہے۔کرکٹ شائقین کوگراؤنڈ اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہے۔








