پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میں کشمیریوں کو بھارتی فورسز سزا دے رہی ہے،حریت کانفرنس

سرینگر ۔ 21 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انگلینڈ میں چیمپنیز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں پر ظلم و تشدد اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے محبت کرنا کشمیریوں کا جرم ہے جس کی فورسز انہیں پوری سزا دے رہی ہے ۔ …

سرینگر ۔ 21 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انگلینڈ میں چیمپنیز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں پر ظلم و تشدد اوراملاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے محبت کرنا کشمیریوں کا جرم ہے جس کی فورسز انہیں پوری سزا دے رہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں دکانوںکونذر آتش کرنے ، اشٹینگو بانڈی پورہ، سیلو سوپور اور متعدد دیگر دیہات میں کشمیریوں پر ظلم وتشدداور مکانوں وگاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کاکوئی بھی آئین کسی دوسرے ملک کے ساتھ محبت کو منع نہیں کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply