لاہور۔19فروری (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل 20 فروری بروز جمعہ سے ہوگا۔ پہلا میچ اوول ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب22 اور24 فروری کو شیڈول ہیں۔ پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے جبکہ تیسرا میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا …
پاکستان شاہینز اورانگلینڈ لائنز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز(کل)سے ہوگا
لاہور۔19فروری (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل 20 فروری بروز جمعہ سے ہوگا۔ پہلا میچ اوول ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب22 اور24 فروری کو شیڈول ہیں۔ پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے جبکہ تیسرا میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گی جو 27 فروری سے 9 مارچ تک سٹیڈیم اوول ابو ظہبی میں منعقد ہوگی۔ تمام وائٹ بال میچز پاکستان میں براہِ راست ٹین سپورٹس پر دکھائی جائیں گی۔
پاکستان شاہینز کے کپتان شامل حسین نے کہا کہ ٹیم میں سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن کمبینیشن موجود اور ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچز نے تمام کھلاڑیوں کے کردار واضح کر دیئے ہیں، کراچی کیمپ نے ٹیم میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شامل حسین نے مزید کہا کہ انگلینڈ لائنز ایک مضبوط ٹیم لیکن ہمیں بھی اپنی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، ہماری ٹیم میں معیاری بیٹرز، بولرز اور سپنرز موجود ہیں اور تمام شعبے کور ہیںجس سے سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔









