پاکستان علماء کونسل کا مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی، ممبران ۚمولانا عبدالکریم ندیم، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا اسد اﷲ فاروق، مولانا اسعد حبیب، مولانا زبیر عابد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا اسعد ذکریا، …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی، ممبران ۚمولانا عبدالکریم ندیم، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا اسد اﷲ فاروق، مولانا اسعد حبیب، مولانا زبیر عابد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا اسعد ذکریا، مولانا محمد ایوب صفدر، قاضی مطیع اﷲ سعیدی، مولانا حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن، مولانا عمار بلوچ، مولانا شفیع قاسمی، مولانا عصمت اﷲ معاویہ، مولانا اسلم صدیقی، صاحبزادہ شکیل قاسمی، حاجی طیب شاد، مولانا عثمان بیگ فاروقی، چوہدری شبیر یوسف گجر، مولانا احسان احمد حسینی، مولانا سعد اﷲ لدھیانوی، مولانا عبید اﷲ گورمانی، قاری حفیظ اﷲ، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا سید الرحمان سعید، مولانا نعمان حاشر اور مولانا اکبر قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ رب کریم مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید خبریں