پیرس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم جو کہ سینٹ آف پاکستان میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے کنوینیئر اور چیئر مین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار ہیں کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد نے فرانس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے فرانس کا دو روزہ کیا۔ یہ پارلیمانی وفد سینیٹر پاسکل آلیزارڈ، پاکستان فرانس دوستی گروپ برائے فرانسیسی سینٹ …
پاکستان فرانس دوستی گروپ کے کنوینیئر سینیٹر لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کا فرانس کا دو روزہ دورہ
پیرس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم جو کہ سینٹ آف پاکستان میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے کنوینیئر اور چیئر مین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار ہیں کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد نے فرانس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے فرانس کا دو روزہ کیا۔ یہ پارلیمانی وفد سینیٹر پاسکل آلیزارڈ، پاکستان فرانس دوستی گروپ برائے فرانسیسی سینٹ کے دعوت نامہ پرفرانس آیا تھا۔ پاکستانی وفد میں فاٹا سے سینیٹر محمد صالح شاہ، بلوچستان سے سینیٹر محمد عثمان کاکڑ اور خیبر پختون خواہ سے سینیٹر باز محمد خان بھی شامل ہیں۔ وفد نے فرانس میں اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کرسچن کمیبون صدر فرانسیسی کمیشن آف خارجہ امور و دفاع، مسٹر جین برناڈسمپاستوس جو کہ فرانسیسی قومی اسمبلی میں فرانس پاکستان دوستی گروپ اور تھیری پفلیملن صدر پاکستان فرانس بزنس کونسل سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ وفد نے وزارت دفاع اور وزارت خارجہ امور میں بریفنگ بھی لی۔ ملاقاتوں کے دوران وفد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے وفد اور فرانسیسی سینٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے وفود نے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے جودورہ کئے تھے وہ باہمی پارلیمانی تعلقات کے فروغ کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئے ہیں۔








