اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل چن ون کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول، پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے لیے 133ویں کینٹن تجارتی میلے میں شرکت کرے گی۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے فاران شاہد کی قیادت میں برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش عالمی کاروباری مواقع …
پاکستان فرنیچر کونسل پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے لیے 133ویں کینٹن تجارتی میلے میں شرکت کرے گی، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل چن ون کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول، پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش کے لیے 133ویں کینٹن تجارتی میلے میں شرکت کرے گی۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے فاران شاہد کی قیادت میں برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش عالمی کاروباری مواقع کا موثر تجارتی پلیٹ فارم ہے جو 1957 سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ میلہ پاکستانی فرنیچر کی مصنوعات اور تمام متعلقہ سروسز کی درآمد و برآمد کے شاندار مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی اور چن ون دونوں اس موقع پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اپنی مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید بہتر بنانے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ کریں گے تاکہ اس شعبے میں تجارت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے میں 25 ہزار سے زائد چین کی بہترین فارن ٹریڈ کمپنیاں اور تقریباً 6 ہزار غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اس میں شرکت سے جوائنٹ وینچرز اور پراجیکٹ پارٹنرشپس شروع کرنے کے علاوہ مارکیٹ کی صلاحیت کا تعین کرنے اور مسابقت کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔
وفد کے رکن میاں اریب ارائیں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ تمام بڑے ممالک میں سنگل کنٹری ایکسپو کا انتظام کرے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی موثر اور نتیجہ خیز تشہیر کی جا سکے اور وہ اپنے بہترین معیار کے بل پر عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائشیں برآمدات کے حجم کو بڑھانے اور نئے مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی شراکتیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔








