اسلام آباد ۔ 25 جون(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی ) نے حکومت اورنجی شعبہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں فرنیچر کی صنعت کی خام مال کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے جنگلات زیر کاشت رقبہ کو 5فیصد سے 25فیصد تک بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …
پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی ) نے حکومت اورنجی شعبہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں فرنیچر کی صنعت کی خام مال کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے جنگلات زیر کاشت رقبہ کو 5فیصد سے 25فیصد تک بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فرنیچر ،کاغذ اور دیگر صنعتوں کو لکڑی کے خام مال کی قلت کے مسائل درپیش ہیں جس سے نہ صرف انکی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔








