پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس فریقین کا پاک قطر مشترکہ بزنس کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور قطر کے وزیر توانائی و صنعت ڈاکٹر محمد بن صالح نے افتتاحی سیشن کی مشترکہ طور …
پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس
مزید خبریں
پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس
فریقین کا پاک قطر مشترکہ بزنس کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کا چوتھا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور قطر کے وزیر توانائی و صنعت ڈاکٹر محمد بن صالح نے افتتاحی سیشن کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں تجارت، توانائی، تعلیم اور صنعت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور لائے گئے۔ سیشن کے دوران دونوں ممالک کے ماہرین کے درمیان مختلف امور پر ٹیکنیکل میٹنگز ہوئیں۔ اجلاس کے اختتامی سیشن میں دونوں ممالک کے وفود کے سربراہوں نے سیشن کے پروٹوکول پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور قطر کے وزیر توانائی و صنعت ڈاکٹر محمد بن صالح نے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کے فروری 2016ءکے دورہ قطر کے دوران امیر قطر کی جانب سے ایک لاکھ اضافی ورکرز کی بھرتی کرنے کے اعلان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس دوران فریقین نے قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تیل و گیس کی تلاش اور قطر میں سی این جی سیکٹر کی ترقی کے شعبہ میں باہمی تعاون کا بھی فیصلہ کیا گیا۔








