پاکستان مالدیپ کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے‘سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات مالدیپ کی ہائی کمشنر فرزانہ ظہیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ مالدیپ کیساتھ تمام شعبوں میں دو …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات مالدیپ کی ہائی کمشنر فرزانہ ظہیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ مالدیپ کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔