پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 1.522 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 1.522 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.887 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 1.522 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 4414 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 1.522 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.887 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 1.522 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 4414 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 561.515 ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 558.874 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 292.501 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 45.536 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 36.415 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 22.473 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 4.046 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.560 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply