کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.42 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3029 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.42 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 7462 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 2.42 بلین روپے کے سودے طے

مزید خبریں
کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.42 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3029 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.42 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 7462 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 907.55 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 866.12 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 495.64 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 117.25 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 37.20 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.897 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 10 لاٹس کے سودے ہوئے جس کی مالیت 3.94 ملین روپے رہی۔








