کراچی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.966 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.123 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.966 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد6.302 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.564 …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.966 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.966 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.123 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.966 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد6.302 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.564 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 908.676 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت363.782 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 347.931ملین روپے، ڈبلیوٹی آی خام تیل کے سودوں کی مالیت260.411 ملین روپے، این ایسڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 150.771 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 120.559 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 117.621 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 69.843 ملین روپے، ایسپی 500 کے سودوں کی مالیت 46.344 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت16.375 ملین روپے رہی۔ علاوہ ازیں ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کا ٹن کی دو لاٹس کے سودے ہوے جن کی مالیت 0.836 ملین روپے رہی۔








