کراچی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.122 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2987 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.122 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17871 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.122 بلین روپے کے سودے طے
کراچی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.122 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2987 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.122 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17871 رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.408 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.274 بلین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.097 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 297.023 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 40.790 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.370 ملین روپے رہی۔








