کراچی ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.359 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.882 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.359 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 20350 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.359 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.359 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.882 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.359 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 20350 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1,488 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.303 بلین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.157 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 175.407 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 113.018 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 96.115 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 21.647 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.871 ملین روپے رہی۔








