پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.054 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.054 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.054 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 15587 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.054 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.054 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 15587 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2.181 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.679 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 713.321 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 352.143 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 123.461 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.966 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 16 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.623 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply