کراچی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.113 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3053 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.113 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 12861 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.113 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.113 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3053 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.113 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 12861 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.984 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.370 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 73.021 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 198.371 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 75.944 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.984 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 21 لاٹس کے سودے ہوئے جس کی مالیت 8.270 ملین روپے رہی۔








