پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6.79 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.79 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3043 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.79 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17801 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.79 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3043 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 6.79 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17801 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.39 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.86بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.11 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 277.08 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 120.57 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 8.57 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 9 لاٹس کے سودے ہوئے جس کی مالیت 3.49 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply