پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7.314 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.314 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.106 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 7.312 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10837 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.314 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.106 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 7.312 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10837 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2.751 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.748 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 678.659 ملین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 369.762 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 354.764 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 187.422 ملین روپے، این ایسڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 136.378 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 40.206 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 26.497 ملین روپے، برنٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 13.942 ملین روپے اور ایسلین پی 500 کے سودوں کی مالیت 5.716 ملین روپے رہی۔ علاوہ ازیں ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں لال مرچ کی 9110 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.639 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply