پاکستان مرکن ٹائل ایکسچینج میں 5.457 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکن ٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.457 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.028 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.454 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 7958 رہی۔ سب سے …

کراچی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکن ٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.457 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.028 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.454 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 7958 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.579 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.288 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 734.729 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 406.080 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 189.488 ملین روپے، این ایسڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 91.860 ملین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 77.925 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 46.271 ملین روپے، ایسلین پی 500 کے سودوں کی مالیت 21.509 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 10.509 ملین روپے اور برنٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 8.570 ملین روپے رہی۔ علاوہ ازیں ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں لال مرچ کی 15905 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.815 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply