اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے کام جاری رکھے گا‘ پاکستان کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا‘ امہ میں ممکنہ تقسیم کے ضمن میں بڑے مسلم ممالک کے تحفظات کو دورکرنے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترجمان …
پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے کام جاری رکھے گا‘ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے کام جاری رکھے گا‘ پاکستان کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا‘ امہ میں ممکنہ تقسیم کے ضمن میں بڑے مسلم ممالک کے تحفظات کو دورکرنے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ مسلم امہ کے درمیان ممکنہ تقسیم کے حوالے سے بڑے مسلمان ملکوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وقت اور کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان امہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے کام جاری رکھے گا جو کہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ناگزیر ہے۔








