پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا نعرہ ہر جگہ گونج رہا ہے، خدانخواستہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں ہمارا ووٹر اور بھی مضبوط ہو گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) تاریخ میں اس طرح کے بڑے دنوں کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے اور اس طرح کے جتنے بھی بڑے دن ہوتے …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا نعرہ ہر جگہ گونج رہا ہے، خدانخواستہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں ہمارا ووٹر اور بھی مضبوط ہو گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) تاریخ میں اس طرح کے بڑے دنوں کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے اور اس طرح کے جتنے بھی بڑے دن ہوتے ہیں ان کے لیے ہمارا ووٹر بھی ہمیشہ سے اتنا بھرپور اور طاقتور جواب دیتا آیا ہے جس کی مثال 2013ءکی بھی ہے جب محمد نواز شریف تیسری دفعہ ملک کے منتخب وزیراعظم بنے تھے کیونکہ نہ تو اس طرح کے بڑے دن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے کوئی نئی بات ہیں اور نہ ہی اس کے ووٹر کے لیے ہی کوئی نئی بات ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ووٹر اور بھی زیادہ طاقتور، اور بھی زیادہ متحد اور اور بھی زیادہ جذبے کے ساتھ 25 جولائی کو اپنا ووٹ دینے نکلے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اب ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ ہیں اور نظریے کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

مزید خبریں