اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفادات کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفادات کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے،رانا محمد افضل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفادات کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کیے جن سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی تاریخی و کامیاب کوششوں کی بدولت ملک بھر سے توانائی بحران کا بھی خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے محمد نواز شریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلے پر بھی عملدرآمد کیا جنہیں کسی بدعنوانی کے الزام پر نہیں بلکہ صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا۔








