لاہور۔12ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کل بھی تھے . آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے .این اے 120 میں 17ستمبر کو بیلٹ باکسز میں سے شیر ہی شیر نکلے گا . حلقہ میں لوگوں کا جذبہ دیدنی اور قابل رشک ہے۔ وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کا اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب
لاہور۔12ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کل بھی تھے . آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے .این اے 120 میں 17ستمبر کو بیلٹ باکسز میں سے شیر ہی شیر نکلے گا . حلقہ میں لوگوں کا جذبہ دیدنی اور قابل رشک ہے۔ وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو اور اقلیتی نمائندوں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مریم نواز نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا انہیں محمد نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے . اگر نہیں تو وہ سب محمد نواز شریف کی جدوجہد کا ساتھ دیں گے . کیا لوگوں کو وہ پاکستان یاد ہے جب مساجد . چرچز اور عبادت گاہوں میں دہشتگردی ہوتی تھی اور عوام کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ساڑھے 4سال میں کتنا فرق پڑا . آج دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے . محمد نواز شریف نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی . سی پیک بنایا . ملک سے اندھیرے دور کئے . سی این جی اسٹیشنز پر لمبی قطاریں ختم کیں . موٹر ویز بنائیں . ملک میں معاشی استحکام پیدا کیا اور اس کے برعکس مخالفین نے گالم گلوچ کی روایت ڈالی . سازشوں اور دھرنوں کی سیاست کا آغاز کیا . انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں ڈینگی کی آفت آئی تو محمدنواز شریف اور محمد شہباز شریف کے دن رات محنت کر کے ڈینگی کا خاتمہ کیا لیکن جب کے پی کے میں ڈینگی کی آفت آئی تو وہاں کا لیڈر سرکاری ریسٹ ہا ﺅ س میں چھپ گیا . آج وہ لندن کی سیر پر ہیں اور کے پی کے میں لوگ مر رہے ہیں









