پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کے تاجر کنونشن سے خطاب

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پانامہ‘ اقامہ‘ تنخواہ سب بہانہ ہے‘ نواز شریف نشانہ ہے، مہروں کی سیاست کرنیوالوں نے غیر جمہوری ہونے کی سزا پالی‘ گزشتہ روز سازشوں کی سیاست کرنیوالوں کو لاہور نے مسترد کر دیا‘ ملک میں اب پانامہ‘ اقامہ‘سازشوں اور دھرنوں کی سیاست نہیں چلے گی‘ حسرت ہے ایک دفعہ مخالفین میدان میں …

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پانامہ‘ اقامہ‘ تنخواہ سب بہانہ ہے‘ نواز شریف نشانہ ہے، مہروں کی سیاست کرنیوالوں نے غیر جمہوری ہونے کی سزا پالی‘ گزشتہ روز سازشوں کی سیاست کرنیوالوں کو لاہور نے مسترد کر دیا‘ ملک میں اب پانامہ‘ اقامہ‘سازشوں اور دھرنوں کی سیاست نہیں چلے گی‘ حسرت ہے ایک دفعہ مخالفین میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ کریں‘ 17 ستمبر کو عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر یہ پیغام دینگے کہ پاکستان میں عوام کی حاکمیت‘ ووٹ اور منتخب نمائندے کی عزت ہو گی، پاکستان کی ترقی اور نواز شریف کا رشتہ گہرا ہے جسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔ وہ ہفتہ کو یہاں عابد مارکیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے تاجر کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک‘ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سمیت تاجر رہنماﺅں اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply