پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بی آئی ایس پی کی قابل تعریف کارکردگی

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) گزشتہ چار سالوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے دوران بی آئی ایس پی کی کارکردگی قابل تعریف ہے جس میں موجودہ حکومت کا ملک کے غریب اور پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار شامل ہے، سال 2013ءمیں بی آئی ایس پی کیلئے 70 ارب روپے کا بجٹ تھا جو سال 2017ءمیں بڑھا کر 121 ارب …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) گزشتہ چار سالوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے دوران بی آئی ایس پی کی کارکردگی قابل تعریف ہے جس میں موجودہ حکومت کا ملک کے غریب اور پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار شامل ہے، سال 2013ءمیں بی آئی ایس پی کیلئے 70 ارب روپے کا بجٹ تھا جو سال 2017ءمیں بڑھا کر 121 ارب روپے کر دیا گیا۔ سال 2013ءمیں سہ ماہی وظیفہ 3000 روپے تھا جسے سال 2016ءمیں بڑھا کر 4834 روپے کر دیا گیا۔ سال 2013ءمیں 3.78 ملین مستحقین کو وظائف ادا کئے گئے تھے جبکہ سال 2017ءمیں وظائف حاصل کرنے والی مستحقین کی تعداد 5.46ملین ہوچکی ہے ۔ سال 2013ءمیں غیر مشروط مالی معاونت کے پروگرام کے تحت مستحقین میں 161.6ارب روپے تقسیم کئے گئے جبکہ سال 2017تک 515ارب روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ 2012-13ءمیں 43.30 ارب روپے تقسیم کئے گئے جبکہ 2016-17ءمیں 102.8 ارب روپے تقسیم ہوئے جو کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے غریبو ںکی فلاح و بہود میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

Leave a Reply