پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک نے بے مثال ترقی کی ہے، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک نے بے مثال ترقی کی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ یہ منصوبہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے باعث ممکن ہوا۔ پیر کو ڈھوک سیداں راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر مختلف …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک نے بے مثال ترقی کی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ یہ منصوبہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے باعث ممکن ہوا۔ پیر کو ڈھوک سیداں راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور تمام مکاتب فکر کے علماءکو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملک میں تمام مذہبی تہوار اور عیدین ایک ہی دن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حج 2016ءکے انتظامات مثالی تھے جس کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے بڑی تعریف کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کنگا کے علاقے میں بجلی گیس و سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت کے دور میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

Leave a Reply