اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا اور یہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا باعث بھی بنے گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ، صنعتی …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کی ٹی وی چینل سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا اور یہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا باعث بھی بنے گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ، صنعتی زونز اور دیگر منصوبوں سے پاکستانی انجنیئرز کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے خطے بھر میں معاشی انقلاب آئے گا۔ دریں اثنا ترجمان سٹیٹ بنک آف پاکستان عابد قمر نے کہا کہ بنک آف چائینہ کی پاکستان آمد ایک بڑی معاشی ترقی ہے جو سی پیک سے متعلق منصوبوں کو رقم کی فراہمی کے لیے راہ ہموار کرے گا۔








