اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سیاسی سٹیٹمنٹ کی طرح ایک سوئپنگ سٹیٹمنٹ ہے۔پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کو ہمارے وکلاءدیکھ رہے ہیں،اس رپورٹ کو پورا دیکھنے کے بعد ہی …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سیاسی سٹیٹمنٹ کی طرح ایک سوئپنگ سٹیٹمنٹ ہے۔پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کو ہمارے وکلاءدیکھ رہے ہیں،اس رپورٹ کو پورا دیکھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے کہ ہمارے پاس کون سے قانونی آپشنز موجود ہیں۔ ہم چونکہ ایک سیاسی جماعت ہیں ،اس لیے ہمارا لائحہ عمل سیاسی اور قانونی ہو گا،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے مستعفی ہونے کے بارے میں نہ تو پہلے کوئی بات ہوئی، نہ ہی آج ہوئی اور نہ ہی ہو گی کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے جو 2013ءمیں پاکستان کے لوگوں نے اسے دیا،اس مینڈیٹ کے تحت وزیراعظم محمد نواز شریف ہی اس 5سالہ دور میں ملک کے وزیراعظم رہ سکتے ہیں کیونکہ عوام نے انہیں منتخب کر کے وزیراعظم بنایا ہے۔








