لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم اور میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہوں پرتعزیت کیلئے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے اہل خانہ اور میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ قائد محمد …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میاں مرغوب احمد کی اہلیہ اور عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم اور میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہوں پرتعزیت کیلئے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے اہل خانہ اور میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نوازنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورمرحومین کے درجات کی بلندی کی دعاکی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی نے سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔محمد نواز شریف نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھے۔ وزیراعلی نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی اور سماجی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔








