اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہماری جماعت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا تعین آئندہ عام انتخابات …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہماری جماعت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہماری جماعت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا تعین آئندہ عام انتخابات میں بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب کے عمل کے حق میں ہے لیکن یہ شفاف انداز میں بلاامتیاز ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی تھی جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحفظات کے باوجود سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے اس معاملے پر سیاست کرنے کے لیے اسے سڑکوں پر نہیں لانا چاہئے۔








